ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بائولر محمد عرفان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔
انجری کا شکار پاکستانی فاسٹ بائولر کو کولہے کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے میگا ایونٹ کے بقیہ میچز نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ فاسٹ بائولر کو وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔
فاسٹ بائولر کا آج میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا جس میں انہیں ان فٹ قرار دیا گیا۔ میگا ایونٹ میں محمد عرفان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔