counter easy hit

روزہ خوروں کی موجیں جگہ جگہ دوپہر کے ٹائم ہوٹلوں پر کھانے پینے والو کا رش

Fast food eaters

Fast food eaters

لاہور (عامر اقبال بٹ)روزہ خوروں کی موجیں جگہ جگہ دوپہر کے ٹائم ہوٹلوں پر کھانے پینے والو کا رش تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہر میں ریلوے اسٹیشن، ہسپتالوں لاری اڈوں کی حدود کے اندر کھانے پینے کے ہوٹل کھول سکتے ہیں مگر 9 ٹاؤنوں کی انتظامیہ نے حکومتی احکامات کو ایک طرف رکھتے ہوے اپنے اپنے ٹاؤن میں ہوٹلوں کو 15 سے 20 ہزار روپے عیدی لے کر کھانے پینے کی اشیاء4 بیچنے والوں کو اجازت دے رکھی ہے ان کے خلاف اگر کوئی شکایت ہو بھی جائے تو بھی ان چند منٹ کے لیے بند کر کے دوبارہ کھول دیا جاتا ہے ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کے کیسی بھی کارروائی سے پہلے ٹاؤن کے اہلکاروں مطلقہ ہوٹل کو فون کر کے بتا دیتے ہیں کے ہمارے آنے سے پہلے ہوٹل کچھ ٹائم کے لئے بند کرلو بعد میں کھول لینا شہریوں نے وزیراعلٰی، کمشنر اور ڈی سی او سے درخواست کی ہے کے لاہور میں ایسے تمام ہوٹلوں کے خلاف کارروائی فوری کی جائے جو حکومتی احکامات نہیں مانے اور ہوٹل کھولے کر بیٹھے ہیں