counter easy hit

واربرٹن میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے محنت کش کے چار سالہ بیٹے کو کچل دیا

Fast oil tanker Warburton

Fast oil tanker Warburton

ننکانہ صاحب( عبدالغفار چوہدری) واربرٹن میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے محنت کش کے چار سالہ بیٹے کو کچل دیا ۔چار سالہ چاند مسیح موقع پر ہلاک بتایا گیا ہے کہ بائی پاس واربرٹن پر واقع تنویر کالونی کے رہائشی محنت کش ناصر مسیح کا چار سالہ بیٹا چاند مسیح سڑک کنارے کھیل رہا تھا کہ ننکانہ سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نمبر E-5906نے کچل دیا بچے کے جسم کے پرخچے اڑ گئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اہل علاقہ نے فرار ہونے والے ڈرائیور شریف ساکن خانیوال کو پکڑ لیا اور واربرٹن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے آئل ٹینکر قبضہ میں لے لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا