ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔
برطانیہ کی کاؤنٹی ویسٹ مڈ لینڈزکی سڑک پر ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک شخص کی تیز رفتاری اُسے بھاری پڑگئی اور اُسکی بے قابو ہوتی کار دوسری گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھا کہ اچانک کار بے قابو ہوئی اور کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کی ایک طرف پارک کی گئی گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اناڑی ڈرائیور کو اپنی گاڑی سمیت دوسری گاڑیوں کا نقصان بھی اُٹھانا پڑا۔