پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھا جار ہا ہے ،کاروبار کے دوران500 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرپی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں انڈیکس 45170 کی سطح عبور کرگیا۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی بے یقینی اور کشیدگی کے اثرات کے باعث نئے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی تھی اور 1899 اعشاریہ 99پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھنے میںآئی ،انڈیکس 45000کی حد سے نیچے گرگیا تھا جبکہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت شروع کردی تھی۔