counter easy hit

تیز ترین ٹرین: دنیا کے دس ممالک کون سے ہیں؟

دنیا کی سب سے تیز رفتار ٹرین جاپان میں ہے۔ اس ٹرین کی رفتار 603 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Fastest Train: Which of the Ten Countries in the World?لاہور: (ویب ڈیسک) ٹرین کی بدولت دنیا کے فاصلے سمٹ کر رہ گئے ہیں۔ پہلے لوگ پیدل قافلوں کی صورت میں سفر کیا کرتے تھے۔ ٹرین کی وجہ سے یہ مہینوں پر مقید فاصلے دنوں میں طے ہونے لگے۔ آہستہ آہستہ تیز رفتار ٹرینیں بننے لگیں اور دنوں کے فاصلے چند گھنٹوں میں طے پانے لگے۔
آج ہم آپ کو دنیا کی دس تیز ترین ٹرینوں کے بارے میں بتائیں گے۔

جاپان

دنیا کی سب سے تیز رفتار ٹرین جاپان میں موجود ہے۔ اس ترین کا نام ایس سی ماگلیو ہے۔ اسٹرین کی تیز ترین رفتار 603 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تاہم یہ ٹرین 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلائی جاتی ہے۔

فرانس

فرانس میں ٹرین کی تیز ترین رفتار 575 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ وہاں ٹرین 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلائی جاتی ہے۔ اس ٹرین کو ٹی جی وی کہا جاتا ہے۔ یہ ٹرین 1980ء سے فرانس کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہے۔

چائنہ

چائنہ کے شہر شنگھائی میں چائنہ کی تیز رفتار ٹرین شنگھائی ماگلیو ٹرین موجود ہے۔ اس کا افتتاح 2004ء میں ہوا تھا۔ اس ٹرین کی تیز ترین رفتار 501 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ وہاں ٹرین 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلائی جاتی ہے۔

سائوتھ کوریا

سائوتھ کوریا میں ٹرین کی تیز ترین رفتار 421 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس ٹرین کا نام کوریا ٹرین ایکسپریس ہے۔ یہ ٹرین 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلائی جاتی ہے۔ یہ ٹرین پہلی بار 2004ء میں چلائی گئی تھی۔

سپین

سپین میں تیز رفتار ترین کا نام آلٹا ویلوسیڈاڈ ایسپانولا ہے۔اس ٹرین کی تیز ترین رفتار 404 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اسے 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلایا جاتا ہے۔

اٹلی

اٹلی کی تیز رفتار ٹرین کا نام فریسیاروسا ہے۔ اس کی تیز ترین رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تاہم اسے 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلایا جاتا ہے۔

جرمنی

جرمنی کی تیز رفتار ترین کا نام انٹرسٹی ایکسپریس ہے۔ اس کو آئس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ٹرین 1985ء سے اب تک جرمنی میں چل رہی ہے۔ اس کی تیز ترین رفتار 368 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ وہاں ٹرین 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلائی جاتی ہے۔

ترکی

ترکی میں ٹرین کی تیز ترین رفتار 303 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ وہاں ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلائی جاتی ہے۔ اس ٹرین کا نام وائے ایچ ٹی ہے۔ اس ٹرین کا افتتاح تیرہ مارچ 2009ء کو ہوا تھا۔ یہ ٹرین انکارہ سے کونیا کے درمیان چلتی ہے۔

تائیوان

تائیوان ہائی سپیڈ ریل کا افتتاح 5 جنوری 2007ء کو ہوا تھا۔ 2016ء تک اس ٹرین میں پانچ کروڑ پینسٹھ لاکھ چھیاسی ہزار دوسو دس لوگ سفر کر چکے ہیں۔ اس ٹرین کی تیز ترین رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ ٹرین اسی رفتار پر چلائی جاتی ہے۔

آسٹریا

آسٹریا میں تیز ترین ٹرین کا نام ریل جیٹ ہے۔ اس کے بننے میں دس سال لگے تھے۔ اس ٹرین کی تیز ترین رفتار 275 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ وہاں ٹرین 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلائی جاتی ہے۔