جمعیت علمائے اسلام ف نے واضح کیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا اور مولانا فضل الرحمان کے رضامند ہونے کی خبریں ڈس انفارمیشن ہے، جے یو آئی فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے موقف پر قائم ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں جے یو آئی ف کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ فاٹا کو صوبہ میں ضم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، جے یو آئی فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے موقف پر قائم ہے۔جمعیت کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان عمرہ کے لیے سعودی عرب میں ہیں اور فاٹا کے صوبہ میں ضم ہونے پر مولانا فضل الرحمان کے رضا مند ہونے کی خبریں ڈس انفارمیشن ہے، جے یو آئی ایف سی آر کے خاتمے اور الگ صوبہ کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔