فاٹا ارکان کی خواہش ہے اس معاملے کو پارلیمنٹ کی سطح پر جلد اٹھایا جائے ، آصف زرداری سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا
اسلام آباد: فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر فاٹا ارکان پارلیمنٹ نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرلیا ، فاٹا کےمنتخب ارکان آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے فاٹا بل پر تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں ۔ فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پرایک طرف اپوزیشن ڈٹ گئی ہےتو دوسری طرف فاٹا ارکان پارلیمنٹ نے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے ۔ فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی ۔ فاٹا ارکان پارلیمنٹ آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں ۔ فاٹا کےارکان کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر فاٹا کے عوام کے تحفظات کو بھرپور طریقے سے اٹھائے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے ساتھ فاٹا ارکان اسمبلی کی جلد ملاقات کرائی جا رہی ہے۔