counter easy hit

فاٹا سے سینیٹ کے انتخابات، چاروں سینیٹرز کا انتخاب ہو گیا

Senators

Senators

اسلام آباد (جیوڈیسک) فاٹا سے سینٹ کی چار نشتوں پر پولنگ صبح نو سے شام چار بجے تک جاری رہی۔ چار نشستوں پر مجموعی طور پر 36امیدوار میدان میں تھے جبکہ ووٹرز کی تعداد صرف گیارہ تھی تاہم چار ارکان نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا جن میں شہاب الدین ،جمال الدین ،غالب خان اور قیصر خان شامل تھے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تاج محمد آفریدی اور اورنگزیب خان اورکزئی نے سات ، سات جبکہ مومن خان آفریدی اور سجاد طوری نے چھ، چھ ووٹ لیے۔ ریٹرننگ افسر کے فرائض عثمان علی نے انجام دیئے۔

فاٹا کی نشتوں پر پانچ مارچ کو متنازعہ صدارتی حکم نامے کے باعث انتخابات نہیں ہو سکے تھے تاہم بعد میں حکومت نے صدارتی حکم نامہ واپس لے لیا اور انتخابات پرانے طریقہ کار کے مطابق ہوئے۔