اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے راہنما سردار اظہر طارق خان کے والد انتقال کر گئے جن کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں کردی گئی،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سردار اظہر طارق خان سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار اظہر طارق خان کے والد انتقال کر گئے جن کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں کردی گئی ۔ نمازہ جنازہ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،عارف علوی، غلام سرورخان سمیت دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ، ڈاکٹر شیریں مزاری ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی سردار اظہر خان سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔