وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ والد اور دادا کی حیثیت سے سمجھ سکتے ہیں کہ ان کے والد نے کس قدر قربانی دی ہو گی۔
لندن: (یس اُردو) یوم والد کے موقع پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد والد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، والد کی کوششوں سے ہی ہم آج اس مقام پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک والد اپنی اولاد اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے انتھک محنت کرتا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ خود والد اور دادا کی حیثیت سے سمجھ سکتے ہیں کہ ان کے والد نے کس قدر قربانی دی ہو گی۔