1966 میں امریکی صدر لنڈن جونسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فادر ڈے قرار دیا
لاہور (یس اُردو) باپ کا سایہ چمکتے سورج کی طرح ہوتا ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں آج فادرز ڈے یعنی باپ کا دن منایا جا رہا ہے۔1966 میں امریکی صدر لنڈن جونسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فادر ڈے قرار دیا جبکہ 1972 میں اس دن کو امریکی قومی تعطیل قرار دیا جس کے بعد ہر سال جون کا تیسرا اتوار دنیا کے اٹھاون ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جانے لگا۔ اس موقع پر والد کے ساتھ الفت و محبت کا اظہار کیا جاتا ہے اور ان کی خدمات کے جذبے کوسلام کیا جاتا ہے ۔کرسمسں، ویلنٹائن اور مدرز ڈے کے بعد چوتھا بڑا دن فادرز ڈے ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس دن کی مبارکبات کے لیے دنیا بھر میں 94 ملین کارڈز ارسال کیے جاتے ہیں ۔