لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءفوزیہ قصوری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ 2013 کے بعد پی ٹی آئی اپنے راستے سے ہٹ گئی ہے اور پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ان کا اپنے استعفے میں مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔ پی ایس پی میں فوزیہ قصوری کی شمیولیت کے بعد ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اور رہنماءپی پی پی شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما فوزیہ قصوری پی ایس پی کے ٹکٹ پر کراچی سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں گی۔
News in the air is that Fouzia Qasuri is going to contest elections on PSP ticket against Imran Khan
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) May 24, 2018