پیرس(عمیر بیگ)ن لیگ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سنجیدہ نظر نہیںآ رہی:ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ رینجرز کو دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کارروائی کیلئے مکمل آئینی تحفظ اور اختیارات دئیے جائیں تاکہ وہ پوری آزادی کے ساتھ دہشت گردوں کا صفایا کر سکے ، ن لیگ پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپر یشن میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔ تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات نئے پارٹی الیکشن کمشنر کی موجودگی میں مکمل شفاف ہوں گے