اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے نا اہل ہونے کے واضح امکانات پیدا ہورہے ہیں، اس چیز کو لے کر فواد چوہدری کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے اس معاملے پر مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی ناہلی کے لیے جو درخواست دائر کی گئی تھی اسے منظور کر لیا گیا ہے، اسی حوالے سے قانون دان بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ فواد چوہدری کے نا اہل ہونے کے واضح امکانات موجود ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت کا فیصلہ کیا آتا ہے، لیکن جو صورتحال پیدا ہورہی ہے اس سے لگ یہی رہا ہے کہ فواد چوہدری نا اہل ہوجائے گے، فواد چوہدری اپنے دوستوں سے وہ مشورے کر رہے ہیں جو ٹی وی پر بیٹھ کر نہیں بتائے جاسکتے، وہ نا اہل ہونگے یا نہیں حتمی فیصلہ عدالت کا ہی ہوگا لیکن صورتحال یہی بتا رہی ہے کہ وہ نا ایل ہونگے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز فواد چوہدری کے نااہلی کے ھوالے سے دائر کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئت کاز لسٹ جاری کر دی ہے، عدالت کی جانب سے وفاقی وزیر اور الیکشن کمیشن سے جواب بھی طلب کیا گیا ہے، درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد ہے، درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے، لہٰذا وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا پورا نہیں اترتے ، درخواست معروف صحافی سمیع اللہ ابراہیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیوکورٹ میں اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی گئی تھی ۔