counter easy hit

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کتنے دن کی مہمان ہے؟ فواد چوہدری نے بڑی بریکنگ نیوز دے دی

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ تفصیلات کےمطابقوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی الیکشن انتظامیہ کی مدد سے نہیں جیتا جائے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا
کہ ملکی سیاست میں کراچی کا اہم کردار ہے۔ 1970 کے بعد کراچی کو اب بڑی نمائندگی ملی ہے۔صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کبھی فالودہ والا اور کبھی رکشے والے کے پاس سے اربوں روپے نکل آتے ہیں۔ سندھ میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہے۔ دیکھتے ہیں وہ کتنے دن چلتی ہے۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے کراچی کا انفرا اسٹرکچر بہتر ہوگا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دھرنے والوں سے معاہدے میں شرپسندوں کو معاف کرنے کا ذکر نہیں ہے ، یہ سیدھا سیدھا بغاوت کا معاملہ ہے اور ریاست اسے نہیں بھولے گی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں کے دوران غلط زبان استعمال کی گئی مسئلے کو حکمت عملی سے حل کیاہم نے صرف فائر فائٹنگ کی احتجاج کے دوران لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا لیکن ریاستی طاقت استعما کرنے پر نقصان کا اندیشہ تھا اور حکومت نے کسی نقصان کے بغیر معمولات زندگی کو بحال کیا۔فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے، سندھ میں فرسودہ سیاست کے ذمہ دارآصف زرداری ہیں ۔ میں نے نہیں کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت چندروزکی مہمان ہے، جن غریبوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے گئے انہیں اب مکرجاناچاہیے۔ چوروں اورڈاکوو¿ں کیخلاف بات کریں تواپوزیشن ناراض ہوجاتی ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کراچی میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے ہم پرکراچی اورسندھ کے عوام نے اعتمادکیاہے، آئندہ انتخابات میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔