اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ ہم احتساب کے عمل کو روک نہیں سکتے، احتساب اور مقدمات کا عمل ہمارا شروع کیا ہوا نہیں، احتساب کے عمل پر قومی اسمبلی میں بحث ہو سکتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے 10 برسوں میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی، احتساب کا عمل بہتر کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جا سکتی ہے، نیب خود مختار ادارہ ہے، حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، نقاب اتار کر دیکھیں گے تو سب کو اپنی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا ریمانڈ کے دوران شہباز شریف کو اسمبلی اجلاس میں بلایا گیا، حکومت نے شہباز شریف کے اجلاس میں شرکت کی مخالفت نہیں کی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے جو رویہ اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا پی ٹی آئی الیکشن جیتے تب دھاندلی، (ن) لیگ جیتے توسب ٹھیک ؟ احتساب کے عمل کو روکنا عوام کا نقصان ہے، احتساب کاعمل رک نہیں سکتا البتہ اس میں اصلاحات سامنے لائی جائیں، قومی اسمبلی اجلاس میں آج سیر حاصل گفتگو ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریمانڈ کےدوران شہبازشریف کواسمبلی اجلاس میں بلایاگیا ہے جبکہ ہماری حکومت نےشہبازشریف کی اجلاس میں شرکت کی مخالفت نہیں کی، احتساب اورمقدمات کا عمل ہمارا شروع کیا ہوا نہیں ہے۔ ملک لوٹنے والوں کیخلاف آہنی شکنجےمیں کمی نہیں آنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں کل کو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، بجلی کےمعاملےپر34سے36ارب روپےسرکلرڈیٹ میں جارہا ہے، تمام ادارے حکومت کےساتھ کھڑے ہیں، نیب خودمختارادارہ ہے،حکومت کاکوئی عمل دخل نہیں ۔