counter easy hit

چوہدری صاحب! ہم نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ۔۔۔ طلال اور فواد چوہدری میں لفظی گولہ باری، طنزیہ ٹویٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چوہدری صاحب! ہم نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ۔۔۔ طلال اور فواد چوہدری میں لفظی گولہ باری، طنزیہ ٹویٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب،

میرا بیٹا بچپن سے برہنہ سونے کا عادی تھا اس لیے ۔۔۔۔۔ کراچی میں مشہور ڈاکٹر اور اسکے بیٹے کے قتل کیس میں ناقابل یقین انکشافات

اگر آپ کو چور، نالائق اور نااہل وزیر اعظم مل جائیں تو انہیں اسپیکر کے حوالے کر دیں۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے قائد حزب اختلاف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے خط لکھا ہے کیونکہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہم ہے اور اتنا اہم عہدہ اتنے لمبے عرصے تک خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔ فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ‎سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے فواد چوہدری صاحب، ہم نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہے۔

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد مسلسل غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھنے والے مردوں اور عورتوں کو اس کا سب سے بڑا نقصان کیا ہوتا ہے ؟ لاہور کی معروف خاتون ڈاکٹر کے خاص مشورے

انہوں نے کہا کہ ‎اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ سب سے نالائق، نااہل، جھوٹا اور چور وزیراعظم پارلیمان میں طلب کیا جائے، اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کی تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں لیکن ایوان سے غائب ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ‎اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ ایوان میں لوٹوں کی چھانٹی کرائی جائے تاکہ معلوم ہو کہ مشرف کے لوٹوں کی کتنی تعداد ہے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ ‎اسپیکر کو لکھا ہے کہ کاروبار، روزگار اور روٹی چوری کرنے والے نااہل وزیراعظم کو ایوان میں طلب کریں، اسپیکر کو خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھودنے والا چور وزیراعظم پارلیمان میں لایا جائے۔ ‎طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب چور، نالائق اور نااہل وزیراعظم آپ کو مل جائیں تو اسپیکر کے حوالے کر دیں۔

FAWAD, CHAUDHRY, AND, TALA CHAUDHRY, QUARRLLING, ON, TWITTER

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website