اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چھوٹے ضلعوں کو فنڈ ہی نہیں ملتے، لوکل گورنمنٹ کو فنڈ جاری کرنا وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اب بھی شہبازشریف فارمولے کو آگے بڑھا رہے ہیں، مراد علی شاہ بھی سندھ میں وہی کر رہے ہیں
جو پنجاب میں عثمان بزدار کر رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، گورننس کے معاملے پر ہمیں زیادہ غور کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آپس میں لڑرہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کو کوئی چیلنج نہیں دے سکتے، 2سے 3دن میں اپوزیشن پارٹیوں پر نئے کیسز سامنے آئیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لوکل گورنمنٹ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں لیکن اگر وزیر اعلیٰ ہی یہ نہیں چاہے گا تو ایسا ہونا ممکن نہیں ہو پائے گا، اسی وجہ سے بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ کے نفاذ سے انکار کر دیا ہے،
نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، گورننس کے معاملے پر ہمیں زیادہ غور کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آپس میں لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کو کوئی چیلنج نہیں دے سکتے، 2سے 3دن میں اپوزیشن پارٹیوں پر نئے کیسز سامنے آئیں گے، 1300ارب روپے ہر سال پنجاب کو ملتے ہیں، اتحادیوں کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے، کوئی بھی وزیر اعلی اپنا اختیار شیئر نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ سارے پیسے اپنے پاس رکھ لیتے ہیں، 800ارب روپے ہر سال سندھ کو ملتے ہیں، حکومت کو کسی چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔