اسلام آباد(ایس ایم حسنین)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میڈیا پر آنے والی نعیم الحق کی جگہ فواد چوہدری کو سپوکس مین مقرر کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، یس اردو ذرائع نے جب مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف جہانگیر خان ترین سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری نعیم الحق کی جگہ نہیں لے رہے بلکہ فواد چوہدری کو میڈیا پر پارٹی موقف پیش کرنے والے تحریک انصاف کے راہنمائوں کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کہ مختلف فورمز پر پارٹی کا موقف بیان کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں فوا دچوہدری کسی بھی فورم پر تحریک انصاف کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور پارٹی کا موقف واضح کیا کریں گے اس سلسلے میں میڈیا کی خبر کو جہانگیر ترین نے من گھڑت اور خود ساختہ قرار دے دیا ہے۔