اسلام آباد( نیوز ڈیسک) حکومتی جماعت کے میڈیا سیل کے ملازمین کو پی ٹی وی اور پی آئی ڈی کے ذریعہ تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ سامنے آنے پر تحریک انصافکے فواد چوہدری نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو خط لکھ دیا۔
سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سربراہی میں حکومتی جماعت کا میڈیا سیل متحرک ہے، آئین کا آرٹیکل 19 شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے، سیکرٹری اطلاعات بتائیں ان افراد کو تنخواہیں کس مد اور کس کھاتے سے ادا کی جا رہی ہیں، کیا یہ تاثر درست ہے کہ یہ افراد پی آئی ڈی اور پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں، کیا یہ درست ہے کہ مریم نواز کی سیکرٹری شادی کے بعد بیرون ملک منتقل ہونے کے باوجود پی ٹی وی سے تنخواہ لے رہی ہے،
کیا یہ بھی درست ہے کہ نعمان، کائنات اور معظم نامی افراد پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں،کیا یہ بھی حقیقت ہے کہ قاسم نامی شخص کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے تنخواہ دی جاتی ہے، آپ سے گزارش ہے کہ قانون کے تحت دستیاب مدت میں ان افراد کے بارے میں معلومات فراہم کریں،