لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز تو کہا کرتے تھے کہ وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں تو اب ملک سے راہ فرار کیوں اختیار کر ہے ہیں، ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بننا چاہیئے تا کہ آنے والی نسلیں سبق حاصل کر سکیں ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماء سعد رفیق کا یہ خیال تھا کہ سب گھاس کھاتے ہیں، جو لوگ ملک کو لوٹتے رہے انکو نشان عبرت بننا چاہیئے، پنجاب میں حکومتی چھت کے نیچے 14 بے گناہ اافراد مارے گئے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عدالت جو فیصلہ دے گی وہ ہمیں قبول ہوگا ۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اصلی کہانی تو سامنے آنا باقی ہے، حمزہ شہباز ببانگ دہل کہا کرتے تھے کہ وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، اب یہ ملک سے بھاگ کر راہ فرار کیوں اختیار کر ہے ہیں، ان سبب کو پھانسی کا پھندا دکھائی دے رہا ہے، یہ اس لیے پاکستان سے بھاگ کر بچنا چاہتے ہیں اب ۔ خیال رہے آج اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شریف لاہور سے جدہ جانے کے لیے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تھے جہاں پر وہ جہاز مین بیٹھے ہی تھے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں آف لوڈ کر دیا اور کہا کہ آپ کے خلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں آپ بیرون ملک نہیں جا سکتے ۔