لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ اگر دھرنے میں چالیس پچاس بندے ماردیتے تو ملک نئے بحران کا شکار ہوجاتا لیکن ہم نے پلٹ کا جھپٹنے کی حکمت عملی اپنائی ، وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دس سال میں ملک کابیڑا غرق کر دیا ہے ، عمران خان اور نئی حکومت ملک کومشکل صورتحال سے نکالنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نےکہا کہ دھرنے والے جہاں جہاں بیٹھے تھے ، ٹریفک جام کرکے پرامن طریقے سے بیٹھے ہوئے تھے لیکن دیگر مقامات پر جو کچھ ہوا اور جن لوگوں نے مار دھاڑ کی اور املاک کونقصان پہنچایا، ان کوچن چن کرگرفتار کیاہے ۔ بلوائیوں میں ملک دشمن عناصر اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ شامل ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی اور ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ، ان کو قانون کے شکنجے میں اتنا کسا جائے گا کہ دوبارہ وہ کبھی ایسی حرکت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوڑا ان کو گیا جن کو دھرنے سے قبل ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔