پیرس(نمائندہ خصوصی)دھرنوں کی سیا ست دفن ہو چکی ہے ،۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری فضل الہیٰ سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دائمی شکست کا شکار ہو چکی ہے ، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے بعد مختلف گراہوں میں تقسیم ہو چکی ہے ،عمران خان عوام کو گمراہ کر نے کی بجائے مثبت سیاست کا آغاز کریں۔