پیرس(نمائندہ خصوصی) عوامی امنگوں کے مطابق حکومت قائم کریں گے ،بد انتظامی ،سفارش کلچر،کرپشن،بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے پروگرام لائیں گے۔ ، ان خیالات کا اظہار چوہدری فضل الہیٰ سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ خطہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کیا جائے گا ، میرٹ پر نوکریاں ملیں گی ،آزادکشمیر کے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔