پیرس(نمائندہ خصوصی)قوم ملکی ترقی کیلئے میاں برادران کاساتھ دے ،ملک کودہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی جیسے عوامی مسائل کاسامناہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری فضل الہیٰ سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم،تیل کی قیمتوں میں کمی اوردہشت گردوں کی کمرتوڑنے جیسے اقدامات کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔