counter easy hit

مودی فضل الرحمن کو سیڑھی بنا پاکستان کو کیا نقصان پہنچانا چاہتا ہے؟ اہم ترین عالم دین نے سنگین الزامات عائد کردیئے

لاہور (ویب ڈیسک) جامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹاؤن میں حضرت مفتی محمد لیا قت علی رضوی کے ختم چہلم شریف کے موقع پر سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ پاکستانی ادارے ملا،

مودی اتحاد کے پاکستانی ونگ کو ریاست پاکستان میں کھلی چھٹی نہ دیں۔مسئلہ کشمیر کو دفن کرنے میں حکمران اور فضل الرحمن برار کے شریک ہیں۔بھارت کیساتھ نظریاتی قرب رکھنے والے لیڈر کا پاکستان کے دار الحکومت کے قریب مورچہ زن ہو جانا خطرے سے خالی نہیں۔بھارت کے آرٹیکل 370ختم کرکے کشمیر پر قبضہ کر لینے کو پاکستان کے فاٹا کو ساتھ ملانے کے ساتھ تشبیہ دینے والی سوچ اور کشمیر کے مسلمانوں پر کیے جانے والے بھارتی فوج کے مظالم کو پاکستان آرمی کے وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ملانے والا بیانیہ پاکستان کی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔عام انتخابات میں دو فیصد ووٹ لینے والی جماعت کا پاکستان پر حکومت کرنے کا خواب پاکستان کی جمہوریت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔جیسے پہلے بھارت نے طالبان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا اب فضل الرحمن کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔دارالعلوم دیوبند نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ دیوبند سے نظریاتی وابستگی رکھنے والے لیڈر پاکستان کے مستقبل کیلئے ولی خان اور جی ایم سید سے زیادہ مسائل پیدا کر دے گا۔پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو نظریہ پاکستان سے نہیں کھیلنے دیں گے۔کشمیر کی آزادی کیلئے اہل سنت اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔پاک فوج کو اپنے کارکنان دینے کے وعدے پر قائم ہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عبد الرشید احمد اویسی نے کہا عقائد کی پختگی سے ہی تمام میدانوں میں کامیابی حاصل کی سکتی ہے۔مفتی محمد ثمر عباس رضوی نے کہا امام احمد رضا کے افکار کی روشنی ہی میں تحفظ ایما ن کیا جا سکتا ہے۔تمام مقررین نے مفتی محمد لیاقت رضوی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔علامہ محمد اشفاق صابری،مفتی محمد وقار مدنی اور مولانا محمد بشیر احمد چشتی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ دریں اثنا تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے رحیم یار خان ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے حضرات کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ان کے پسماندگان سے تعزیت کی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔

Fazal ur Rahman , on, stairs, of, moodi, wants, to, harm, Pakistan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website