اسلام آباد(ایس ایم حسنین)جمعیت علماء اسلام کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کے امیر جناب سینیٹر سراج الحق کی والدہ محترمہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے ۔انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ محترم سراج الحق صاحب کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔آمین