counter easy hit

فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان پر تحفظات کا اظہار کر دی

Fazal ur Rehman has expressed concerns on the National Action Plan

Fazal ur Rehman has expressed concerns on the National Action Plan

مولانا فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ کہتے ہیں قومی نیشنل ایکشن پلان کی کوئی وقعت نہیں۔ بتایا جائے کہاں دهشت گردی کا خاتمه ہوا۔ ناکام شادیوں کی طرح تحریک انصاف کی پالیسیاں بھی ناکامی کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چار نکات سے اتفاق نہیں کرتے۔

اسلام آباد: (یس اردو نیوز) حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان حکومت پر ہی برس پڑے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں نیشنل ایکشن پلان پر تحفظات کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں حکومتی اتحادی ہونا اپنی جگہ لیکن قومی نیشنل ایکشن پلان کی کوئی وقعت نہیں۔ بتایا جائے کہاں دهشت گردی کا خاتمه ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے کوئی پکڑا جائے تو اسے چھپایا جاتا ہے۔ مدرسه سے کوئی پکڑا جائے تو اسے اچھالا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ناکام شادیوں کی طرح تحریک انصاف کی پالیسیاں بھی ناکامی کا شکار ہیں۔ اس طرز سیاست پر ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ پاناما لیکس کے مسئلے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاناما پر کمیشن چاہتی ہے جبکہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کا فیصله چاہتی ہے پہلے اتحادی آپس میں تو متحد ہو جائیں۔ مولانا صاحب نے پیپلزپ ارٹی کے چار نکات پر اتفاق کرنے سے بھی انکار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website