اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سینیر صحافی شاہد مسعود کے مطابق حکومت میں عمران خان کے علاوہ نچلی سطح کے چند لوگوں نے تحریک لبیک سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ایک بریلوی مارچ لے کر اسلام آباد آئیں اور آزادی مارچ والوں کے متھے لگ جائیں۔ نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک والوں نے حکومتی لوگوں کی بات ماننے سے انکار کردیا ہے۔
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ کہہ کر اپنی کشتیاں جلا دی ہیں کہ’ اسٹبلیشمنٹ اپنے آپ کو غیر جانب دار ثابت کرے‘۔ پاکستان کے سینیئرصحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت کے قد اور وزن سے زیادہ بڑے دعوے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کو مخاطب کرنے کی بجائے اپنی تقریر میں اسٹبلیشمنٹ کو مخاطب کرتے ہیں۔ سینئرصحافی کا کہنا تھا کہ مولانا نے آزادی مارچ ختم کرنے کے حوالے سے کوئی وقت نہیں بتایا اور اب وہ کشتیاں جلا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ مولانا مذاکراتی کمیٹی یا حکومت کی بجائے اسٹبلیشمنٹ کو مخاطب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی رہنما نے بہت بڑی بات کر دی ہے اور اب ریاست کے وجود کو خطرہ ہو گیا ہے اور اگر انتشار پھیلا تو حکومت معاملات سنبھال نہیں پائے گی۔