اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج (پیر کو) کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جائیں گے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو حلیم کھانے کی دعوت دی گئی تھی جو انھوں نے قبول کر لی۔
وہ آج کراچی پہنچیں گے جہاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملے تبادلہ خیال کریں۔
ملاقات میں کراچی آپریشن اور مانیٹرنگ کمیٹی پر بھی بات ہوگی، این این آئی کے مطابق حکومت بھی آپریشن کراچی کی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کے لیے رضا مند ہو گئی۔