counter easy hit

ایف بی آئی دوبارہ تحقیقات کے حوالے سے بیان کی وضاحت کرے

ہلیری کلنٹن الیکشن کیمپن نے ایف بی آئی کے سربراہ سے کہا کہ وہ دوبارہ تحقیقات کے حوالے سے اپنے بیان کی

FBI re-explain statement regarding the investigation

FBI re-explain statement regarding the investigation

وضاحت کریں۔ کیمپین کے سربراہ جان پوڈیسٹا کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے سربراہ امریکی عوام کو اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کریں کہ وہ اب کن امور پر تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جان پوڈیسٹا کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی تحقیقات کے نتائج بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر ہلیری کو صدارت کے لیے غیر موزوں قرار دیا ہے۔

ریاست نیو ہمشائر میں ایک ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہلیری کو مجرمانہ عزائم کے ساتھ اوول آفس جانے سے روکنا ہوگا۔ انہوں نے ایف بی آئی اور محکہ خارجہ کے اقدامات کو جرات مندانہ قرار دیا۔

صدر باراک اوباما نے آئندہ ہفتے ہلیری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ہلیری الیکشن کیمپین کے مطابق صدر اوباما اہم ریاستوں اوہائیو ، رالے اور شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website