اداکارہ ندا چودھری کو ایف بی آر کا نوٹس جاری ہو گیا۔ اداکارہ ایک کروڑ 60 لاکھ کی نادہندہ نکلیں۔
لاہور: (یس اُردو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق اداکارہ اور اسٹیج ڈانسر ندا چودھری کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2010 میں اداکارہ نے جوہر ٹاؤن میں گھر خریدا اور ایک بڑی گاڑی بھی خریدی اور اپنی تمام آمدنی ظاہر نہیں کی جبکہ خریدی گئی دونوں اشیا کا انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ اداکارہ سے ٹیکس بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور نوٹس کا فوری جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔