counter easy hit

ایف بی آر میں دو ارب39کروڑ کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

FBR billion 39 million

FBR billion 39 million

اسلام آباد……..فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آڈٹ رپورٹ میں ادارے کے اندر دو ارب39کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف بی آر کو وصولی کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شاہدہ اختر کی زیر صدارت ہوا جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایگزیکٹو پاورز کے غلط استعمال سے ادارے کو اڑسٹھ کروڑ چودہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ لاہور کے فارم کو خام مال کی درآمد میں کسٹم لیوی کی چھوٹ قواعد کی خلاف ورزی تھی ۔ایف بی آر کےذمہ واجبات سے متعلق معاملات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف بی آر کی مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن کمیٹی کو بھجوا دیے ۔ چیئرمین ایف بی آر ناصر محمد خان نے کمیٹی کا بتایا واجبات کی وصولی کے لیے کولیکٹر کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔