counter easy hit

وزیر خزانہ سے ایف بی آر حکام کی ملاقات، ریونیو ہدف حاصل کرنے پر زور

FBR officials met

FBR officials met

وزیر خزانہ سے چیئرمین ایف بی آر کی ملاقات میں سبسڈی کے خاتمے کے حتمی مرحلے پر پلان تیار کر لیا گیا۔ اسحاق ڈار کے دورہ واشنگٹن کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین نثار محمد خان کی سربراہی میں ایف بی آر کی ٹیم نے ملاقات کی جس میں سبسڈی کے خاتمے سے متعلق تیسرے اور حتمی مرحلے کے پلان پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریونیو ہدف حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کی ہداہت کی۔ وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے آئندہ اجلاسوں کی تیاریوں سے متعلق سیشن کی بھی صدارت کی۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ کے دورہ واشنگٹن میں ملاقاتوں کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ واشنگٹن کے دروان سینئر امریکی قیادت اور مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں کرینگے۔