counter easy hit

ایف بی آر کا 22 بڑے شہروں کے لیے جائیداد کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ، یہ شہر کون کون سے ہیں ؟

FBR's decision to increase property prices for 22 major cities, which are these cities?

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے 22 بڑے شہروں کے لیے جائیداد کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جائیداد کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔ایف بی آر نے بائیس شہروں میں جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً 20 سے 25 فی صد اضافہ تجویز کیا ہے، جائیداد کی ایف بی آر قیمتیں یکم جولائی سے مارکیٹ ویلیو کی 85 فی صد ہو جائیں گی، ایف بی آر نے جائیداد کی قیمتوں پر یہ نظر ثانی 5 ماہ کے لیے کی ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، جھنگ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، جہلم، ملتان، سکھر، حیدر آباد، مردان، ایبٹ آباد کے لیے جائیداد کی ویلیو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔کراچی کے لیے رہایشی جائیداد کی قیمتوں میں 54 فی صد تک اضافہ، کمرشل جائیداد کی قیمتوں میں 67 فی صد تک اضافہ جب کہ جائیداد کی قیمتوں کی 11 کیٹگریز برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔رہایشی، کمرشل، صنعتی، تعمیر، غیر تعمیر جائیدادوں کے لیے قیمتوں کا تعین ہوگا، کیٹگری اے 1، رہایشی جائیداد کی قیمت میں 57 ہزار روپے فی مربع گز اضافہ، کمرشل جائیداد کی قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار فی مربع گز اضافہ، اوپن رہایشی پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 38 ہزار روپے اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔رہایشی بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 57 ہزار روپے اضافہ، کمرشل اوپن پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 80 ہزار روپے اضافہ، کمرشل بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار اضافہ، کیٹگری ون میں رہایشی جائیداد میں 23 ہزار 600 روپے فی مربع گز اضافہ تجویز کیا گیا۔کیٹگری 2 میں رہایشی جائیداد میں 10 ہزار روپے فی مربع گز اضافہ، کیٹگری 3 میں رہایشی جائیداد میں 6 ہزار 800 روپے فی مربع گز اضافہ کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website