counter easy hit

تفتان میں ایف سی کی کارروائی ، 85 افغان باشندے گرفتار

FC's action in Taftan,

FC’s action in Taftan,

کوئٹہ……پاک افغان سرحد کے قریب تفتان میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 85 افغان باشندوں کو ایجنٹ سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی تفتان کے علاقے روتک میں کی گئی، کاروائی کے دوران 85 افغان باشندوں کو ایجنٹ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔یہ افراد غیر قانونی طور پر براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے، گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔