لاہور(پ ر)عالمی بینک کے شعبہ انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی )کے و فد نے ایس ایم ای کنسلٹنٹ ((Peter Alex Cook پیٹر الیکس کوک کی قیادت میں پنجاب میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرا ئزز(ایس ایم ایز) سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایف پی سی سی آئی ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز اور دیگر ممبران سے ملاقات کی۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز نے کہا کہ ایس ایم ایز انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کئے بغیر ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہماری معیشت کو مسلسل توانائی کی کمیابی،اہم اقتصادی گورنس، اور سکیورٹی چیلنجوں کاسامنا ہے اس کے باوجود اس کے پائیدار بحالی کے آثار موجود ہیں۔پاکستان کو بجلی اور گیس کے وسائل کے بحران کا سامنا ہے جو سرمایہ کاری کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،پاکستان کی غیر دستاویزی معیشت بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔حکومت ایس ایم از سیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فناسنگ اور مانیٹری پالیسوں کو ترتیب دیں۔۔عالمی بینک کے وفد کے سربراہ Peter Alex Cookنے کہاکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ایک اہم ملک ہے،عالمی بینک پراےؤیٹ سکیٹر،کاروباری برادری کو سہولیات دینے،ایس ایم از اور انٹرپرینیوز کیلئے ایف پی سی سی آئی کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک پنجاب میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر کرنے اور نجی شعبہ کیلئے حکومت کو پالیسی ریفام تجاویز دے رہا ہے۔عالمی بینک کا شعبہ انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن پنجاب میں ایس ایم ایز سیکٹر کی بحالی کیلئے مالی امداد کے ساتھ ساتھ مشاورتی خدمات بھی دے گا۔ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرا ئزز(ایس ایم ایز) کے چےئرمین نے کہاکہ ملک میں معاشی ترقی کیلئے کاٹیج انڈسٹری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،کسی بھی ملک کی صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لیے SMEsکی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔