لاہور ; پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی بہت باوقار آدمی ہیں۔لیکن نجم سیٹھی خود اپنا عہدہ چھوڑیں گے۔نجم سیٹھی کو کوئی ان کے عہدے سے نہیں ہٹائے گا بلکہ وہ خود آئندہ آٹھ دس دن میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
نجم سیٹھی کی بات دو چینلز پر چل رہی ہے اور وہ جلد ہی ٹی وی نظر آئیں گے۔جب کہ دوسری طرف ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25جولائی کو ہونےوالے عام انتخابات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کرنے لگا کہ عمران خان کی حکومت آنےکی صورت میں کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہو جائے گا؟۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے جب یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کے آنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تو انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذات کی خاطر عدم استحکام اور انتشار سے دوچار نہیں کرنا چاہتا، اگر مجھے عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ مل گیا کہ وہ مجھے چیئرمین کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنا آدمی لانا چاہتے ہیں تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جاﺅں گا۔اگر پی سی بی میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتا ہے تو قائم مقام چیئرمین کا عہدہ پی سی بی کے الیکشن کمشنر کو مل جائےگا جو اپنی نگرانی میں انتخابات کرائیں گے،،،انتخابات کے لیے بورڈ کے پیٹرن کو نجم سیٹھی کی جگہ نئی نامزدگی کرنا ہوگی اور الیکشن کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی تک میرا بورڈ چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن میں اسی صورت میں کام کروں گا جب عمران خان یا ان کے لوگ مجھے کام جاری رکھنے کے بارے میں کہیں گے، مجھے جس دن بورڈ میں تبدیلی کا اشارہ مل گیا میں پی سی بی کو خیر باد کہہ دوں گا۔