اسلام آباد: آج پاکستان نے بھارت کے دو طیارے تباہ کردئیے ہیں جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاکستان کی زمینی فورسز نے زندہ بچ جانے والے بھارتی پائلٹس کو حراست میں لے لیا۔ ہم نے ان کے ساتھ ایک مہذب ملک کی طرح سلوک کیا۔ ان میں سےایک پائلٹ زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جس کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ لیکن اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ زیر حراست بھارتی ونگ کمانڈر نے سوال کیا ہے کہ کیا میں پاکستان آرمی کے پاس ہوں؟۔ واضح رہے پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹس کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر تین پائلٹس کو پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار پائلٹس میں سے ایک پائلٹ زخمی تھا جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی بھارتی پائلٹ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔ میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔ میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے۔ میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں آئی ایم سوری بھی کہا۔ بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ جب کہ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارت کو ایک بار پھر امن کا راستہ اپنانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، میں ایک بار پھر تعاون کی بات کرتا ہوں۔ بھارت کو اپنی جارحیت پر نظر ثانی کرنی چاہئیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے فون کیا، ہم نے یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا ہے۔ مزید لائحہ عمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے، پوری قوم متفق اور متحد ہے۔