سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )سرائے عالمگیر سمیت دنیا بھر میں 14فروری ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ،سرخ پھول ،سرخ کپڑے ،سرخ مفلر ،ٹوپیاں اور شرٹس خریدی جارہی ہیں جبکہ منچلوں نے پھول فروشوں کے پاس ایڈوانس بکنگ کروادی ہے جبکہ پھول فروشوں نے بھی سرخ پھولوں کے اسپیشل گلدستے اور پھولوں کی کلیوں کا اسٹاک جمع کر رکھا ہے ،ویلنٹائن ڈے جس کے بارے میں مختلف اقسام سے وضاحت اور منانے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں مگرحقیقت یہ ہے کہ دین اسلام میں اس طرح کے بیہودہ تہواروں کی سختی سے ممانت کی گئی ہے ،یہ غیر اسلامی تہوار ہے جو کہ مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا ،یہ بے حیائی پھیلانے کا ایجنڈا ہے لڑکا ور لڑکی نکاح کے بغیر مل نہیں سکتے اس موقعہ پر غیر محرم کو تحفے دئیے جاتے ہیں ہمیں اسلام اور اپنی مذہبی روایات اور ثقافت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس فحاشی کے تہوار سے دور رہنا چاہیے