counter easy hit

اسلام آباد:آئی جی سندھ تبدیل، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سردار عبدالمجید دستی نئے آئی جی مقرر

FEDERAL, CABINET, APPROVED, IG, SINDH, CHANGING, SARDAR ABDUL MAJEED, DASTI, IS, NEW, IG, SINDHاسلام آباد.(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے موجودہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ پولیس سروس کے 22 گریڈ کے افسر سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے گذشتہ اجلاس میں سندھ حکومت سے گریڈ 22 کے افسران کا پینل طلب کیا تھا اور تجاویز مانگی تھیں جس پر صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ کیلئے تین نام بھجوائے تھے۔ سندھ حکومت کی فہرست میں سردار عبد المجید دستی کا نام بھی دیا گیا تھا، جسے وفاقی کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website