counter easy hit

غریب عوام کیلئے حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری، نئے پاکستان ہاائوسنگ سکیم کا اجرا کردیا گیا

اسلام آباد: (یس اردو نیوز) وفاقی کابینہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 17 اپریل کو اس اہم منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی وسلامتی کی صورتحال اور بھارتی حکومت کے رویے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور پارلیمنٹ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ رمضان المبارک سے پہلے فنانشنل معاملات میں سعودی عرب سے بڑی خوشخبری ملے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں حکومت نے ایمنسٹی سکیم کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا۔ ٹیکس کی رقم نقد بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانا ہو گی۔ سال 2000ء کے بعد کے سرکاری افسران سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 17 اپریل کو اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ایک لاکھ 35 ہزار گھروں سے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی ملازمین کیلئے بھی ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائینگے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری ادارے پاکستان پوسٹ کا استعمال کریں گے جبکہ بابا گرونانک کے نام پر ریلوے سٹیشن بنایا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website