اسلام آ باد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت نے بیرون ملک 18 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کیلئے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو تین سال کی مدت کے لیے تعینات کیاجائےگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کے نام ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے ان افسران کی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سیدہ شفق ہاشمی کو میلان، کامران خان کو مانچسٹر اور محمد عادل خان کو ریاض ، عتیق الرحمان کو مسقط ، وحید اللہ خان کو دوحا،حیدر سلطان کو ایتھنز،فضل حامد کو سیئول ،ملک محمد ابوبکر کو ریاض، سمیع اللہ خان کو ابوظہبی ،نوید افضل کو ریاض ،عثمان انور کو بارسیلونا اورحسیب شہباز کوالمپور، فروخ عامر سیال کو دوحا ،عامر سہیل لنگرا کو دوبئی ، لقمان حافظ کو بغداد ،اسد شفیق کو دوبئی ، شیراز علی کو کویت اورجنید مرتضی کو جدہ میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشی تعینات کرنے کی تجویز ہے۔