اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو اشیائے ضروریات کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ دی جائے گی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹریڈ پروموشن ایجنسیز بلجیئیم کے درمیان
ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔:ا00اس کے علاوہ اجلاس میں ضمنی انتخابات 2018 کے لیے فنڈز سے متعلق ڈیفنس ڈویژن کی سمری اور آڈٹ اورسائٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں بیت المال بورڈ کی تشکیل نو کا معاملہ، پاکستان رینجرزکیلئے429ملین روپے کی سپلیمنٹری دینے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کیلئےفنڈزکے اجرا کا معاملہ شامل ہے۔اجلاس میں کرتارپورہ تقریب کیلئے ڈپلومیٹس اور میڈیا ٹیمزکولے جانے والی پی آئی اے چارٹرڈ طیارے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔وزیراعظم عمران خان تمام اداروں کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں گے اور مزید تجویز کئے جانے والے فنڈز پر غور کریں گے اس کے علاوہ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے کونسل کی نامزدگی کی منظوری اورصحت سے متعلقہ اداروں کی کابینہ ڈویڑن سے نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقلی کی منظوری بھی دی جائے گی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 29جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اس خصوصی اجلاس کو بڑی اہمیت دی جا ر ہی ہے اور شیڈول کے علاوہ قوم عمران خان سے کسی بڑے اعلان اور فیصلے کی توقع کر رہی ہے ۔