counter easy hit

وفاقی کابینہ کا اجلاس : وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں وزرا کی کارکردگی کے متعلق کیا فیصلے کیے جائیں گے؟ اہم خبر سامنے آگئی

Federal cabinet meeting: What decisions will be taken against ministers' performance in the meeting chaired by Prime Minister Imran Khan? The main news came out

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کرلیا، اجلاس میں سالانہ وفاقی بجٹ کے اسٹریٹیجی پیپر پر بریفنگ دی جائےگی اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کےمتعلق بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 28مئی کو ہوگا، اجلاس کیلئے 4 نکاتی ابتدائی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں سالانہ وفاقی بجٹ کے اسٹریٹیجی پیپر پر بریفنگ اور وفاقی کابینہ کےفیصلوں پرعملدرآمدپررپورٹ بھی پیش کی جائےگی جبکہ وزارتوں کے زیرانتظام اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ سی سی آئی کے فیصلوں کی توثیق بھی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائےگی اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے متعلق بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔ یاد رہے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر 30 مئی کو جدہ پہنچیں گے، وزیر اعظم او آئی سی سربراہ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، او آئی سی سربراہ اجلاس 30 اور 31 مئی کو ہوگا، عمران خان 31 مئی کو او آئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرایع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سربراہ اجلاس میں شرکت کی با قاعدہ دعوت دی گئی ہے، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے ملاقاتیں کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website