وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ملکی سیاسی اور امریکی صدر کے بیان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، امریکی صدر کے بیان کے بعد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی، وزارت خارجہ سفارتی سطح پر اقدامات سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دےگی۔