counter easy hit

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری نثار کے شامل نہ ہونے کا امکان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کے وزرا آج حلف اٹھائیں گے جب کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Federal cabinet will take oath today, possibility of Chaudhry Nisar will not be included

Federal cabinet will take oath today, possibility of Chaudhry Nisar will not be included

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہاؤس مری پہنچ گئے ہیں جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما موجود ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہےکہ میاں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورت اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے جب کہ وفاقی کابینہ کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی نئی کابینہ کے حوالے سے اپنے مشورے سے لیگی قیادت کو آگاہ کردیا ہے اور ان کی کابینہ میں زیادہ تر سابق وزرا کو ہی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے نئی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان نہیں اور وزارت داخلہ کسی دوسرے وزیر کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نئے وزرا سے حلف لیں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website