وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی ، پاناما لیکس کے حوالے سے تنازعے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا ، مشیران اور معاونین خصوصی نے شرکت کی ، وزیر اعظم نے اجلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اراکین کابینہ کو اعتماد میں لیا ، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ سٹریٹجی پیپرز پر وزیر اعظم اور اراکین کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔