اسلام آباد: اسحاق ڈار نے خرابی صحت کے باعث کابینہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، وزیر خزانہ کے اہلخانہ نے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا: ذرائع
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ اسحاق ڈار نے خرابی صحت کے باعث کابینہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے اہلخانہ نے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا، وفاقی وزیر خزانہ علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ حتمی اعلان نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔